منیلا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور یہ کہ کوویڈ-19 کی ذیلی اقسام کا مسلسل سامنے آنا وبا کے دوبارہ سراٹھانے اورنظام صحت کے لیے ایک خطرہ ہے۔
مغربی بحرالکاہل میں ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ سیکورٹی اینڈایمرجنسیزکے ڈائریکٹر باباٹونڈے اولووکور نے کہا کہ سنگاپوراورنیوزی لینڈ کوکوویڈ-19کے کیسزمیں اضافے کا سامنا ہے،جب کہ اگست کے بعد سے فلپائن، جنوبی کوریا، جاپان، منگولیا اورویتنام میں کیسز،اسپتال میں داخلے اوراموات کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔
اولووکورنے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوویڈ-19 کے اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ ایکس بی بی سنگاپور میں پھیل رہی ہے جبکہ بی اے.5اب بھی نیوزی لینڈ میں غالب سب ویرینٹ ہے۔