اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عمران خان اب نااہل ہیں، اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔