اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

555
Local body elections

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 24دسمبر کو ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 7 نومبر سے 11 نومبر تک جمع کروا سکیں گے، 14 نومبر کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست کر دی جائے گی، کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 سے 23 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔

 امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 نومبر تک واپس لے سکیں گے اور 30 نومبر کو ہی امیدواروں کے ناموں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جا ئے گی، یکم دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 24دسمبر کو ہو گی۔