اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد ک نے منگل کے روز ملاقات کی۔
کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ قیادت وفد میں وفاقی وزیرِ سمندری امور فیصل سبزواری، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور وسیم اختر شامل تھے۔ اسکے علاوہ وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ملاقات میں متحدہ کے وفد نے وفاقی حکومت کے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔