برطانوی وزیراعظم نے معاشی ناکامیوں پر معافی مانگ لی

352

لندن: برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے ملک میں معاشی پلانز پر یو ٹرن لینے کے بعد معافی مانگ لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں غلطیوں کی ذمہ داری لیتی ہوں اور جو غلطیاں ہوگئیں ان پر معذرت کرتی ہوں۔برطانیہ میں حالیہ اصلاحات کے باعث معاشی بدحالی پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم بہت تیزی سے بہت دور چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اس ملک کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اب صرف نام کی وزیر اعظم ہیں۔

 ٹرس نے کہا کہ انہوں نے ہنٹ کو اس لیے مقرر کیا ہے کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ انہیں سمت بدلنی تھی ،یہ میرے لیے غیرذمہ دارانہ بات ہوتی کہ میں قومی مفاد کے لیے یہ قدم نہ اٹھاتی جو اٹھا سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ ٹیکسز کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے یوٹیلٹی بلز میں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے مگر جلد بازی کچھ غلط کر بیٹھے۔ڈیڑھ ماہ قبل وزیراعظم بننے والی لِز ٹرس کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب اپنی ہی پارٹی کنزرویٹیو کے ارکان بھی ان کو نکالنے کی تیاری کیے بیٹھے ہیں۔

تاہم لِز ٹرس نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے الیکشن کے موقع پر کنزرویٹیوز کی قیادت کریں گی۔مجھے اس ملک میں ڈیلیور کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور میں یہی کرنا چاہتی ہوں۔