چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی اور ملتان کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی فتح پر مبارک باد پیش کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں لکھا کہ کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو الوداع کرتے ہیں،عمران خان کوشکست دینے پربھائی موسی گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
Karachi & Multan , bye bye PTI! Congratulations to brother @SyedMusaGillani & Hakeem Baloch for defeating @ImranKhanPTI from seats he had stolen in 2018 election. #JeetKaNishanTeer pic.twitter.com/vbruomzvjs
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 16, 2022
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ان نشستوں پر شکست دی جو 2018 کے عام انتخابات میں چوری کی گئی تھیں۔
دوسری جانب ملتان میں بھی پی ٹی آئی امیدوار کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہاں علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مد مقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82 ہزار141 ووٹ حاصل کیے۔
علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ آج جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کو شکست ہوئی۔ عمران خان کی قوم کو انتشار کی جانب لے جانے کی کوشش ناکام ہوگی ہے۔
یاد رہے کہ 2018 کے الیکشن میں ان نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔