شیخ رشید کو 7روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم

522
شیخ رشید کو 7روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم

راولپنڈی:متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7اراضی یونٹس سے بیدخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔

خط میں 7اراضی یونٹس خالی کرانیکے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکیں، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔