ملتان:این اے 157 ملتان کے ضمنی الیکشن کے دوران پولیس نے پولنگ سٹیشن نمبر 72سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین یونین کونسل حامد جنجوعہ کو حراست میں لے لیا۔
حامد جنجوعہ خواتین پولنگ اسٹیشن پر موبائل سے فوٹیج بنارہے تھے اور خواتین کو مخصوص امیدوار کو ووٹ ڈالنے کی تلقین بھی کررہے تھے جس کے بعد پریذائیڈنگ افسر نے ا نہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں اور نہ ہی خواتین پولنگ سٹیشن کے اندر مرد حضرات کے داخلے کی اجازت ہے، جس کی خلاف ورزی حامد جنجوعہ نے کی۔
پولیس نے حامد جنجوعہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا اوران کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔