نیند نہیں آتی کہ کہیں پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھ جائیں، شہباز شریف

348
no sleep

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 دن بعد تبدیل ہوتی ہیں، ہر 15 روز بعد مجھے نیند نہیں آتی کہیں پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں۔ کل ہم نے نئی قیمتیں جاری کرنی ہیں، مولانا فضل الرحمان سے کہوں گا ایک اور نئی پھونک مار دیں مولانا صرف پھونک ہی ماریں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے شاندارجیالے آج یہاں موجود ہیں، ان کی تالیوں نے نجانے کتنے محلات کی بنیادوں کوہلا کر رکھ دیا ہے، آج کی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، آج کی کانفرنس عظیم محقق اور عالم دین کی شان میں ہو رہی ہے، علمائے کرام کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں، مفتی محمود نے ملک وقوم کے لیے گرانقدرخدمات سرانجام دیں، مفتی محمود انتہائی سادہ طبعیت انسان تھے، مفتی محمود نے قاسم العلوم میں ہزاروں بچوں کوتعلیم دی۔

۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت نے اقتدارسنبھالا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں والا سفر ہے، ہماری نیت صاف ہے مالک تمام راستہ بناتا ہے اور مشکلات دور ہوتی ہیں، اقتدارسنبھالا تو معیشت ہچکولے لے رہی تھی،ایک شخص دن رات بدعائیں کر رہا تھا پاکستان دیوالیہ اور سری لنکا بن جائے،قوم کی دعاﺅں اورمحنت سے وہ مرحلہ اچھے انداز سے طے کیا،ہم نے معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کیے، نوازشریف، اتحادیوں کی رہنمائی سے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔