راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں جو بھی انہیں سہارا دے گا، وہ اپنی عزت اور وقار کو نیلام کرے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی، حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، عوام پہلے ہی بجلی،پٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔
پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی انکوسہارا دےگا،اپنی عزت اوروقارنیلام کرےگا۔اپنے ذاتی مفاد کےلیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔وزیرخارجہ اپنےملک سےلاپتہ ہیں،انکاچورن کہیں نہیں بک رہاPDMکےاندر سےحق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں۔انشاء اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 15, 2022
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کو سہارا دیگا،اپنی عزت اور وقار نیلام کریگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنا یا جارہا ہے ،وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتا ہیں۔ ان کا چورن کہیں نہیں بک رہا، پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں۔ان شا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائیگا۔