اگر کوئی قانون شکنی کرے تو ضرور مقدمہ چلائیں اور ثابت ہونے پر سزا دیں، اسد عمر

342

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کوئی قانون شکنی کرے تو ضرور قانون کے مطابق مقدمہ چلائیں اور ثابت ہونے پر سزا دیں۔

ان خیالات کااظہار اسد عمر نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا  کہ اگر ہمارا ریاستی نظام ایک سینئر سینیٹر کو غیر قانونی تشدد سے نہیں بچا سکتا تو 22 کروڑ عوام کو انصاف اور تحفظ اس نے خاک فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلا ف کو ئی ثبوت نہیں ہیں اسلیے اعظم سواتی کو رہا کیا جائے ۔