عمران خان نا اہل ہونے کی اسٹیج سے نکل چکے ہیں، شیخ رشید

408
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نااہل ہونے کی اسٹیج سے نکل چکے ہیں، موجودہ حکمران جو بھی کام کر رہے ہیں اس کا فائدہ عمران خان کو ہو رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ  عمران خان نے بہت جلسے کر لیے ہیں، بس اب بہت ہوگیا ہے، انہیں کہا ہے اب ٹرین نہیں چھوٹنی چاہیے، ایسا نہ ہو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جائے، عمران خان پہلے بھی مطمئن تھے کہ عدم اعتماد نہیں ہوگی لیکن ہوگئی، عمران خان کے ساتھ پھر دھوکا ہو سکتا ہے، اب پھر کہتا ہوں دیر نہ کریں نقصان ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان درست کہتا ہے جو پتھر ہم پر گر رہا تھا اس کے نیچے یہ لوگ آگئے ہیں، تباہی (ن)لیگ کی ہوئی ہے پیپلز پارٹی اب سائیڈ پکڑتی جا رہی ہے، عام انتخابات میں جھاڑو پھر جائے گا اسی لیے یہ عام انتخابات پر نہیں جا رہے، لیکن الیکشن میں تاخیر سے عمران خان کی پوزیشن مضبوط ہوتی جا رہی ہے، یہ الیکشن میں جتنی تاخیر کریں گے ان کا اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف جیسے لوگوں نے دکانیں لگائی ہوئی ہیں، ان لوگوں کی بریت سے عمران خان کو فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ عوام سب جانتے ہیں، آج کل کبوتر چور کی ضمانت نہیں ہوتی لیکن ملک بیچنے والوں کی ہوجاتی ہے، یہ جہاں جاتے ہیں چور چور کے نعرے ان کا تعاقب کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر بہت ظلم ہو رہا ہے، مہنگائی سے لوگ بہت پریشان ہیں، مایوسی پھیل رہی ہے، لوگوں کے جذبات ہوتے ہیں، عمران خان نے بہت جلسے کر لیے ہیں، بس اب بہت ہوگیا ہے، انہیں کہا ہے اب ٹرین نہیں چھوٹنی چاہیے، ایسا نہ ہو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جائے۔