سہ فریقی کرکٹ سیریز، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان فائنل میچ کل ہوگا

376
final match

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے اپنے چار ،چار لیگ سٹیج میچز میں سے تین، تین میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر 6،6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم اپنے چار میچزمیں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی جس کی وجہ سے وہ پہلے ہی بغیر کسی پوائنٹ کے سہ ملکی سیریز سے باہر ہوچکی تھی۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل تھی جس میں سے میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ کی ہیں ،دونوں ٹیموں کی درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ جمعہ کوکرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔