لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

314
Additional Judges

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔اس کے علاوہ جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔