عمران خان اب دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکے گا، مولانا فضل الرحمن

397
Sharia matters

تخت بھائی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکوت کو سازش کے تحت ہٹایا نہیں گیا بلکہ اسے سازش کے تحت اقتدارمیں لایا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ اقتدارمیں نہیں آسکے گا۔

مولانافضل الرحمن  نے کہا کہ ہم نے اسے اقتدارسے نکالا ہے، عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا کبھی بھی پورانہیں ہوگاہماراواسطہ عجیب انسان سے ہے جو 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان معاشی دیوالیہ پن کی دہلیز پر پہنچ گیا تھا، ریاست داو پرلگی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک بچالیا، اسے اقتدارمیں لانے کے لیے سازش کی گئی تھی ہٹانے کے لیے نہیں۔

فضل الرحمن نے کہا کہ یہ امریکا کی پشت پناہی سے اقتدارمیں آیا جس کے لیے اسرائیل اوربھارت نے فنڈنگ کی، الیکشن کمیشن میں عمران خان کی چوری عیاں ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ اس نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کردیا اسی لیے اقتدارمیں لایا گیا۔

جے یو آئی کے سرابرہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے کہنے پر سی پیک منصوبہ ناکام بنایا، یہ امریکی ایجنٹ ہے اس کے خلاف امریکہ کیوں سازش کرے گا، ہم پر تںقید کرنے کی بجائے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکے، حیرت ہے کہ پختون کیسے اس شخص کے ساتھ پارٹی میں ہیں۔