رانا ثناء اللہ کیس میں سپریم کورٹ سوموٹولے،شہباز گل

290

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کیس میں سپریم کورٹ سوموٹولے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز اور اعظم سواتی بھی شہباز گل کے ہمراہ عدالت پہنچے۔

 شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ 10 دن میں میری 4 پیشیاں ہو چکی ہیں، مجھے ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کچہری لایا جاتا تھا،اس توہین کا کسی نہ کسی نے تو حساب دینا ہے، اگر کوئی حساب نہیں دیگا تو یاد رکھیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے وہ خود حساب لے گا ، دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا، تھانہ کوہسار وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل نہیں کروا رہا،رانا ثنا ء اللہ نے عدالتی سسٹم کو مفلوج کر دیا ہے، کیا رانا ثنا اللہ کسی قانون کے پابند نہیں ہیں؟ کیا پولیس کسی کی ذاتی ملازم ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد بھی عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں، پولیس وارنٹ لے کر گھوم رہی ہے اور رانا ثناء اللہ دندناتے پھر رہے ہیں۔میں عام آدمی ہوں اس لئے کیس بھگت رہا ہوں ،رانا ثناء اللہ کیس میں سپریم کورٹ سوموٹولے ۔۔انہوںنے کہا  کہ عدالت کے معاملات عدالت میں ہی رہنے چاہئیں۔