پیر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا، شیخ رشید

447
Long March

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بروز پیر10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا پھر راج کرے گی خلق خدا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا  کہنا تھا کہ آڈیو، ویڈیو ،سائفر غریب کا مسئلہ نہیں،سیاسی تنائو کسی طرف بھی جاسکتا ہے، مہنگائی مزید 30فیصد بڑھ گئی، آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا تنائو اور ٹکرا کسی طرف بھی جاسکتا ہے، حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، سائفر حقیقت تھا اس لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔