بھارت میں ٹرک سے ٹکر کے بعد بس میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ، 38 زخمی

344

ممبئی:بھارت میں ممبئی سے 166 کلومیٹر  دور ضلع ناسک میں ہفتہ کی صبح ڈیزل سے لدے ایک ٹریلر سے ٹکر کے بعد نجی بس میں آگ لگنے کے باعث12 افراد ہلاک اور 38 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے ڈپٹی کمشنر پولیس امول تامبے نے بتایا کہ بس ایک سلیپر کوچ تھی ، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بس کے مسافر تھے ، زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد پولیس اور ایمبولینس کو جائے حادثہ پربلایا گیا۔