اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی سے کوئی سروکار نہیں، اس کی ہوس اپنی اناسے شروع ہوتی اور اقتدار پر ختم ہوتی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی مزید ان فنشڈ ٹاسک (مقاصد جو پورے نہیں ہوئے)ہیں کیونکہ فارن ایجنٹ کے مقاصد تو کچھ اور تھے، ملک کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کرنا تھا وہ نہیں ہوا، ملک کو سری لنکا بنانا تھا وہ تو ہوا نہیں، کشمیر کا جو سودا کیا تھا وہ تو ابھی مکمل نہیں ہوا، جھوٹ بول بول کر اس نے ہمیں تھکا دیا مگر وہ نہیں تھکا، عمران خان کی چال ہے کہ جتنا جھوٹ بولو اتنا سچ لگنے لگے گا، عمران خان نے 2018میں اقتدار میں آنے کے لئے آر ٹی ایس کو بٹھا کر ہارس ٹریڈنگ کی،عمران خان کو کسی سے کوئی سروکار نہیں، اس کی ہوس اپنی اناسے شروع ہوتی اور اقتدار پر ختم ہوتی ہے، عمران خان نے بند کمرے میں کہا کہ سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، کمرے سے باہر کہا کہ بیرونی سازش ہو گئی ہے، 5ایم این اے خرید لئے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی تو اور ہیرے کی انگوٹھیاں لینی تھیں، ملکی معیشت کو مزید تباہ کرنا تھا ابھی تو وہ ان فنشڈ ٹاسک موجود تھا، اقتدار گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی شروع ہو چکی ہے۔ فتنہ اور ایک جھوٹا انسان جس کو یہ یقین ہے اور جس کی یہ چال ہے کہ جتنا جھوٹ بولو اتنا سچ لگے گا، جھوٹ بول بول کر اس نے ہمیں تھکا دیا لیکن وہ نہیں تھکا۔عمران خان نے سمجھ لیا ہے کہ جتنے لوگ میری بات سنتے ہیں، وہ بے وقوف ہیں، یہ کھیل کھیل کو لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے، یہ چالیں چل کر لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے یہ جھوٹا، منافق، فارن ایجنٹ شخص جس نے پورے ملک میں چار سال معیشت، روزگار، کشمیر اور خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا، 2018 میں بھی آر ٹی ایس بیٹھا کر ہارس ٹریڈنگ کی گئی۔