فیصل آباد: میں کارخانہ بازار کے پلازہ میں آ تشزدگی کے باعث اایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھنٹہ گھر کے اطراف میں واقعہ کارخانہ بازار کے پلازہ کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی ، آگ نے پلازے کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس گئے جبکہ ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق 2 جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
ریسکیوحکام نے کہا کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فیصل آباد کے بازار میں پلازہ میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔