مریم نواز بیٹے اور بہو کے ہمراہ لندن پہنچ گئیں

391
reached London

لندن: مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی ہیں، شریف فیملی کے افراد مریم نواز کو لینے کیلئے ائیرپورٹ پہنچے۔

یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے ملاقات کو بھی تقریبا تین برس ہوچکے ہیں۔  پاکستان سے روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔

مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد گزشتہ روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔