سابق وزیراعظم نے قوم کا وقار بدترین طریقے سے مجروح کیا، شہباز شریف

280

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیولیکس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ، 5ماہ سازش کے بیانے پر قوم کو کنفیوژ کیا گیا اور اب سازش کا تانا بانا عمران خان سے مل چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس کو اچھالا گیا اور قوم کو بتایا جارہا تھا کہ اگلے دن ایک اور آڈیو لیک ہوگئی، اگر مجھے کسی اور کی آڈیو لیک کرنی ہوتی تو میں اپنی آڈیو لیک کیوں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ 3اپریل 2022 کی بات ہے جب عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ہونی تھی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان چلا رہے تھے تو اس وقت کے وزیراطلاعات نے کھڑے ہو کہا کہ اس حکومت کے خلاف سازش ہوئی تھی، اس سازش کے تانے باتے غیرملکی طاقتیں اور تحریک لانے کی اپوزیشن سے ملتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  قاسم سوری نے تحریری بیان پڑھا کہ سازش کی اس کہانی کی بنیاد پر قرارداد کو مسترد کرتا ہوں اور ہم سے پوچھا نہیں، میں قائد حزب اختلاف چیختا رہ گیا لیکن میری بات نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران عمران خان ٹی وی پر نمودار ہوئے اور کہا کہ اسمبلی توڑ رہا ہوں 20منٹ کے اندر صدرپاکستان نے اسمبلی توڑنے کی سمری منظور کردی، مملکت کے بے شمار اہم معاملات صدر صاحب کے پاس ہفتوں پڑے رہتے ہیں لیکن اسمبلی توڑنے کی سمری 20منٹ میں منظور کرلی۔