راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ، بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا،عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائیگی،کنٹینرراستے نہیں روک سکتے، حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائیگی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔
اسلام آباد کےلوگوں نےمحصور ہونے کےخوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔وزراء کی تعداد75جس میں 22 بےمحکمہ ہیں۔کنٹینرراستے نہیں روک سکتے۔فوج بلانےاورآرٹیکل245لگانےکاخواب دیکھناچھوڑدیں۔عظیم فوج کبھی اپنےلوگوں پرگولی نہیں چلائےگی،مذاکرات کی میزپرلائےگی اورصاف شفاف الیکشن کرائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 6, 2022
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں، بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائیگی، وزرا کی تعداد 75 ہے جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔