عالمی برادری کو ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا، سعودی عرب

519
ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات روک دیئے

جدہ: سعودی کابینہ نے ایک بار  پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ عالمی برادری کو ایرانی خلاف ورزیوں کے  خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ ایران بین الاقوامی قوانین، روایات اور معاہدے پامال کررہا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس  جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا۔کابینہ نے عراق کے امن و استحکام کو خطرات لاحق کرنے والی تمام جارحانہ سرگرمیوں کو پھر سختی سے مسترد کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مالی سال 2023 کے قومی بجٹ کا ہدف سعودی عرب کی مالیاتی حیثیت کو مضبوط بنانا، اقتصادی شرح نمو کی مثبت شرح کو برقرار رکھنا اور وژن  2030 کے پروگراموں اور منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھنا ہے۔