چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں

512

وزارت تجارت کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ چین گوشت برآمد کرنے کیلئے ایک بڑی مارکیٹ ہے، قائمہ کمیٹی کے رکن دنیش کمار کا کہنا تھا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اورکتے برآمدکرے۔

قائمہ کمیٹی کے حکام نے پڑوسی دوست ملک چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین اب پاکستان سے گدھے درآمد کرنا چاہتا ہے۔ رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے۔ چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے، افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا ہے، مرزا آفریدی نے افغانستان سے جانور درآمد کر کے گوشت برآمد کرنے کی تجویز دی تو حکام نے بتایا کہ لمپی اسکن کی وجہ سے افغانستان سے وقتی طور پر جانور درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔