12 ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم اورسیاست گرم ہوگی ،شیخ رشید

204

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ12 ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم اورسیاست گرم ہوگی۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 74وزرا کی فوج جس میں22 بے محکمہ، ویڈیوآڈیو لیکس کھیل رہی ہے۔ڈار،مریم ڈیل کی قوم کوسمجھ ہے نومبر میں سب کوسمجھ آجائے گی۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائیگا۔عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا،مہنگائی ہے،سائفرنہیں۔12ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی۔