میرے خلاف زرداری اوروزیر اعلی سندھ نے سازش کی،اپوزیشن لیڈر 

243
میرے خلاف زرداری اوروزیر اعلی سندھ نے سازش کی،اپوزیشن لیڈر 

کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادلنے گن پوائنٹ پر اغوا کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا سادہ کپڑوں والے میں دوست کے ہوٹل سے اغواکر کے لے جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرسندھ حلیم عادل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے رات کوگن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کہ آصف زرداری اوروزیر اعلی سندھ نے سازش کی تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج چلنے سے میری جان بچ گئی۔

سادہ کپڑوں والے میں دوست کے ہوٹل سے اغواکر کے لے جارہے تھے، 28جون کو 5 گھنٹے تقریرکی، وہاں سے مجھے پکڑلیتے، مجھے گرفتارکر لیتے، انہوں نے خفیہ کوشش کی پتہ ہی نہیں چلتا۔

اپوزیشن لیڈربننے سے پہلے مجھ پرکوئی کیس نہیں تھا ، اپوزیشن لیڈربننے کے بعدمجھ پر27کیس بن گئے، میرٹ کے پرجوذمہ دارہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ گلبرگ تھانہ پہنچ گئے، حلیم عادل شیخ کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ اینٹی کرپشن سندھ کیخلاف درج ہے۔

حلیم عادل شیخ نے پولیس کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا ، جس میں کہا کہ ملوث ملزمان کوگرفتارکیاجائے، ایس ایچ اوگلبرگ، ایس ایچ او نصیرآباد کو شامل تفتیش کیا جائے۔