بھارت میں ٹرک نے موٹرسائیکل پر سوار مشہور یوٹیوبر کو کچل دیا

395

بھوپال:بھارت میں ٹرک  نے موٹرسائیکل پر سوار مشہور یوٹیوبر کو کچل دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی یودے مشرا ریاست مدھیا پردیش میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل چلارہا تھا اس دوران ہائی وے پر ٹرک نے اسے کچل دیا۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا یوٹیوبر انٹرنیٹ پر اسکائی لارڈ کے نام سے مشہور تھا۔ابھی یودے مشرا نے اپنی آخری ویڈیو یوٹیوب پر دو ہفتے قبل اپ لوڈ کی تھی جہاں اس کے فالوورز کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا اکانٹس پر مداح اور فالوورز دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔