چین وبائی امراض پر قابو پانے اور انسدادغربت میں پاکستان کی مدد کر ے گا

447
blaming

بیجنگ:چین کا جی ڈی   آئی گر وپ   وبائی امراض پر قابو پانے اور انسدادغربت میں پاکستان کی مدد کر ے گا، گروپ نے پاکستان کے لیے تین منصوبے  مخصوص ہیں، ان کا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول میں مدد کرنا ہے۔

          چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق   جی ڈی آئی کے فرینڈز گروپ  کا وزارتی اجلاس نیویارک میں  منعقد ہوا   جس میں چین کی طرف سے جاری کردہ جی ڈی آئی پروجیکٹ پول میں منصوبوں کی پہلی فہرست کے مطابق گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) وبائی امراض پر قابو پانے اور غربت کے خاتمے میں پاکستان کی مدد کر ے گا ۔

جی ڈی آئی  پروجیکٹ پول کے مطابق تین منصوبے پاکستان کے لیے مخصوص ہیں اور ان کا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول میں مدد کرنا ہے۔ دو منصوبوں میں بلوچستان میں  کووڈ 19 کے ردعمل اور عوامی خدمت کی صلاحیت کو فروغ دینا شامل ہے۔

  بلوچستان کے غریب گھرانوں  کیلئے روزگار  بحال کرنے پر توجہ مرکوز ہے جس سے گھریلو پیداوار کا چھوٹا سامان فراہم کیا جائے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ تینوں منصوبے چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے)، چین کی وزارت تجارت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ذریعے مشترکہ طور پر نافذ کیے جائیں گے۔

 چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ” جی ڈی آئی پروجیکٹ” پول میں منصوبوں کی پہلی فہرست میں غربت میں کمی، خوراک کی حفاظت، صنعت کاری اور دیگر شعبوں میں 50 عملی تعاون کے منصوبے، نیز 1,000 نئے صلاحیت سازی کے پروگرام شامل ہیں۔ پر وجیکٹ پول کے علاوہ چین نے 2030 کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے مزید چھ اقدامات بھی تجویز کیے ہیں۔