کراچی کے80فیصد علاقوں کے پانی میں نیگلیریا کی موجودگی کا انکشاف

421
Naegleria

 کراچی: طبی ماہر ڈاکٹر محمد اقبال نے شہر قائد کے تقریباً 80 فیصد علاقوں میں دماغ کو کھانے والے خطرناک امیبا (نیگلیریا) کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

آئی سی سی بی ایس کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا کہ جامعہ کراچی کے شعبہ بائیو کیمسٹری اور جمیل الرحمن سینٹرفار جینوم ریسرچ کی جانب سے پہلی مرتبہ انسانی دماغ کھانے والے خطرناک امیبا (نیگلیر) کی جینو ٹائپنگ کی گئی ہے جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لیے گئے پانی کے نمونوں کی جانچ سے انکشاف ہوا ہے کہ 71.79 فیصد علاقوں کے پانی میں کلورین کی مقدار بہت کم ہے  یا ان میں کلورین موجود ہی نہیں ہے۔ یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کےکوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے غیر ملکی ماہرین سے گفتگو کے دوران کہی۔