بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 146 مرد، 80خواتین اور97بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ40 ہلاکتیں کوئٹہ جبکہ کچھی سے 24 اور ژوب سے 23اموات رپورٹ ہوئیں۔
صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 186 ہے ۔