اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثناءاللہ

340
climbing

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اسلام آباد پر چڑھائی نہین کرنے دینگے ، رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، کوشش ہوگی کہ طاقت کا استعمال احتیاط سے کیا جائے اور نقصان کم سے کم ہو۔

رانا ثناء اللہ  کا کہنا تھا کہ یہ اداروں کومتنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مسئلہ نہیں، ملک کو نازک حالات سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کئے جس وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول نہ کرسکے۔ یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کے روز ایک پریس کرنفرنس میں کہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، مہنگائی پی ٹی آئی دور میں شروع ہوئی، ہماری حکومت نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا۔ عمران خان کے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں، کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی بڑی بات نہیں، تبدیلی کو ووٹ اور دوسرے طریقے سے لایا جاسکتا ہے،جس ادارے نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہو اس کے سربراہ کی تقرری متنازعہ نہ بنائی جائے۔