معاشی مسائل کی ذمہ دار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

320
Corruption

نیویارک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ و زیر اعظم شہباز شریف اوراتحادی حکومت کے ہر فیصلے کا مرکز عوام ہیں،حکومت کی طرف سے مائیکرو اور میکرو اکنامک پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب کی بھارتی یو ٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ معاشی مسائل کی ذمہ دار عمران خان کی گزشتہ حکومت ہے جب کہ موجودہ حکومت کو درپیش بڑا چیلنج صرف مہنگائی نہیں بلکہ سابق حکومت کی نااہلی کے باعث کئی چیلنجز ہمیں درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف عوام، بالخصوص سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جس میں ایمرجنسی کیش امداد اور بجلی سمیت دیگر اشیا پر سبسڈی شامل ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زیراعظم اور اتحادی حکومت کی طرف سے مائیکرو اور میکرو اکنامک پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جن کا تمام تر فوکس عوام بالخصوص سیلاب متاثرین ہیں، اتحادی حکومت کے ہر فیصلے کا مرکز عوام ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ روس، یوکرین جنگ جیسے عالمی مسائل کے نتیجہ میں پاکستان سمیت پوری دنیا کو مہنگائی جیسے بڑے مسئلہ کا سامنا ہے۔