تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے،مریم اورنگزیب

336

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر معافی مانگنے سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ اگر تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر فردِ جرم عائد نہیں کی تھی تاہم انہیں بیان حلفی جمع کرانے کے لیے 29 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔

دوران سماعت عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا بھی کی اور کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ میں نے حدود پار کیں تو میں خاتون جج سے جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔