بھارت نے سیلابی تباہی پر کوئی مدد کی نہ اس کی توقع ہے، وزیر خارجہ

369
The Latter

لندن: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں تباہی مچانے والے سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو بھارت کی طرف سے کوئی مدد موصول نہیں ہوئی اور نہ اس کی توقع ہے۔

 میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جب وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا بھارت کی طرف سے پاکستان کو سیلابی تباہی کے سلسلے میں کوئی امداد موصول ہوئی یا پاکستان نے کبھی بھارت کو مدد کرنے کے لیے کہا، وزیر خارجہ نے دونوں سوالات کے جواب منفی دیئے۔

بھارت کے ساتھ موجودہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے طویل اور پیچیدہ تعلقات کی تاریخ ہے، بدقسمتی سے آج کا بھارت وہ بھارت نہیں رہا، اور نہ ہی وہ سیکیولر بھارت رہا ہے جس کا بانیان بھارت نے تمام شہریوں کے لیے ایک برابر ملک ہونے کا وعدہ کیا تھا۔