رکاوٹ ڈالی تو ہم عورتوں نے تمہیں نہ گھسیٹا تو کہنا، یاسمین راشد کی رانا ثنا کو دھمکی

303

اوکاڑہ: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تم نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم عورتوں نے تمہیں نہ گھسیٹا تو کہنا، ہم ضرور اسلام آباد آئیں گے، تم ہمیں مارو گے تو مارو، ہم مرنے کے لئے تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی کال پر اسلام آباد ضرور پہنچیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹد حکومت نے ملک کابیڑا غرق کردیا ہے، عمران خان کے دورمیں انڈسٹری اوپر جارہی تھی اب تباہی کے دہانے پرہے، صورت حال یہ ہے کہ وزیراعظم پوری دنیا میں کشکول لے کر پھر رہا ہے لوگ اعتماد نہیں کر رہے۔