وزیراعظم کا سیلاب زدگان کی حالت زار اجاگر کرنے پر جوبائیڈن سے اظہار تشکر

304

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور دنیا سے فوری تعاون کی اپیل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے، سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، جوبائیڈن نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے، سیلاب زدگان کی جانب سے مدد کی اپیلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا ملک پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی فریاد پر اقوام متحدہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔