اسلام آبادمیں اینٹی ڈینگی اسپرے مہم تیز کر دی گئی

306

 اسلام آباد:ڈی سی اسلام آباد کی ہدایات پر مختلف سیکٹرز میں اینٹی ڈینگی اسپرے مہم تیز کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی سپر ویڑن میں گزشتہ روز بہارہ کہو کے علاقے میں اسپرے کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایریا کی نگرانی میں جی سیون میں اینٹی ڈینگی اسپرے کیا گیا۔ ڈی سی نے بتایاکہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے یٹموں کی نشاندہی پر ایکشن لیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، کئی شہروں کے اسپتالوں میں علاج کیلیے جگہ بھی نہیں ہے، لوگ اسپتال کے احاطے میں مچھر دانی لے کر اپنا علاج کروا رہے ہیں۔