لاہور :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے 75ویں یوم آزادی پر لمحہ فکریہ ہے کہ کیا ہم اس مقام پر ہیں جہاں پر ہمیں کھڑا ہونا چاہیے تھا،2000 تک پاکستان جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے آگے تھا آج بھارت اور بنگلہ دیش سمیت تمام ممالک ہم سے آگے نکل گئے ہیں، پاکستان صلاحیت کے لحاظ سے کسی سے بھی کم نہیں،ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ یکم اپریل کو پاکستان کے پاس ڈویلپمنٹ بجٹ کی آخری قسط دینے کے پیسے نہیں تھے،مرض کی درست تشخیص کے بعد ہی بیماری کا علاج ممکن ہوتا ہے ، پاکستان کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہی منزل پر پہنچا سکتا ہے،ٹریکٹر اور چنگ چی کے پہیوں کے ساتھ گاڑی نہیں چل سکتی۔
انہوں نے کہااس وقت پاکستان کو ملکی تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے جبکہ دو صوبوں کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے،اتنی بڑی تباہی کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کے افراد کو دوبارہ ان کے پائوں پر کھڑا کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔