ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو، کیپٹن(ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

326
Talks against state

لاہور: ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کے مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ عدالت نے ملزم کیپٹن(ر) صفدر کے 21 اکتوبر کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ ملزم کیخلاف اسلام پورہ پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کر کے چالان پیش کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی جس سے ملک میں نقص امن کا خطرہ پیدا ہوا۔ پراسکیوشن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا ہے اور ملزم کی گفتگو کا متن انتہائی سنگین اور جرم کے مطابق اہمیت کا حامل ہے۔

پراسکیوشن نے استدعا کی ہے کہ ملزم کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف تعریزات پاکستان کی دفعہ 124 کے تحت کارروائی کی جائے۔