ڈینگی وائرس کا بخار شدت اختیار کرنے لگا،  مزید 201 مریض سامنے آگئے

272
Dengue virus fever

کراچی: شہرقائد میں ڈینگی وائرس کا بخار شدت اختیار کرنے لگا ہے، مزید 201 کیسز رپورٹ ہوگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ اب تک کراچی میں ایک ہزار 428 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع کورنگی ہے جہاں 84 کیس رپورٹ ہوئے۔ ضلع ایسٹ میں 42، جبکہ ضلع جنوب میں 31 اور ضلع سینٹرل میں 29 کیس رپورٹ ہوئے۔ضلع ملیر اور کیماڑی میں چھ چھ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع ویسٹ میں ڈینگی وائرس تین افراد متاثر نکلے ہیں۔رواں سال اب تک کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 635 ہوچکی ہے، جبکہ 9 مریض جاں بحق ہوئے۔