ملک کے آنے والے دن بہت اچھے ہونگے، وزیراعلی گلگت بلتستان

254

گلگت:وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا  ہے کہ ملک کے آنے والے دن بہت اچھے ہوں گے۔

وزیر اعلی خالد خورشید نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت کا ہمارے معاشرے میں اہم کردار ہے، پاکستان گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو ملنے سے آپس میں محبتیں بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے، دونوں حکومتوں کو کرنے کا اہم کام یہی ہے کہ لوگوں کو آپ میں ملنے کی مواقعہ دیئے جائیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ شونٹھر ٹنل سے لوگ آپس میں ملیں گے اور مسئلہ کشمیر کے لئے بھی یہ روٹ اہم ہوگا، جب تک جی بی اور کشمیر کے لوگ مل کر جد و جہد نہیں کریں گی کامیابی نہیں ہو سکتے، اس وقت جی بی اور مظفرآباد میں جس لیڈر کی پارٹی کی حکومت ہے جس نے بکھری ہوئی قوم کو اکٹھا۔

خالد خورشید نے مزید کہا کہ ملک کے آنے والے دن بہت اچھے ہوں گے، اگر دل میں جذبہ وہ اور ہم عملی میدان میں نکل پڑیں تو وہ دن دور نہیں کہ آزاد کشمیر اور جی بی کے لوگ مل کشمیر کو آزاد نہ کرا سکیں۔ ایک ماہ قبل صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمود کی ایوان صدر کشمیر ہاس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی جس میں  سلطان محمود چوہدری اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمود کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا تھاکہ اب وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ برطانیہ کو مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ برطانیہ کے برصغیر سے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر پیدا ہوا تھا لہذا برطانیہ کی دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔