سعودی عرب ،مصنوعی ذہانت کانفرنس میں چین کی خود کار منی روبوبس دلچسپی کا مرکز بن گئی

415

ریاض:سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں خودکار منی روبوبس شرکا کی دلچسپی کا باعث بن گئی ۔

چینی کمپنی وی رائڈ کی تیار کردہ منی روبوس جدید شاہراہوں پر ڈرائیور کے بغیر سفر کرسکتی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق چین کی منی روبوبس جدید ریموٹ سینس آلات سے لیس ہے۔ ریاض میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سمٹ کے شرکا اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس کی فی گھنٹہ رفتار 40 کلو میٹر ہے۔ یہ ڈرائیور کیبن فری ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ سواریوں کی گنجائش ہے۔