پی ٹی آئی نے استعفے منظور نہ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

262

 اسلام آباد:تحریک انصاف نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

 درخواست میں کہا گیا کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے وکیل فیصل چوہدری کے توسط سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفیٰ دے چکے ہیں، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان استعفیٰ منظوری کا اعلان کیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے، عدالت عالیہ کا 6 ستمبر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔