پاکستان ‘شنگھائی اسپرٹ’ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، وزیراعظم

314

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ‘شنگھائی اسپرٹ’ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے،عالمی اقتصادی بحران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دورے پر جانے سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو جنم دیا ہے ، ایس سی او کا وژن دنیا کی چالیس فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس جغرافیائی، سیاسی اور جیو اکنامک شعبوں میں گہری تشویشناک تبدیلی کے وقت آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

شنگھائی سپرٹ کے ساتھ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو سکتا ہے۔