الخدمت اسلام آباد کا آٹھواں کارواں سیلاب متاثرین کیلیے امداد لے کر بلوچستان روانہ

378

اسلام آباد: الخد مت فاوندیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان لے کر درجنوں ٹر ک اور گاڑیوں کا قافلہ ملک بھر کے مختلف علاقوں کو روانہ ہو گیا ہے ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ایس پی اسلام آباد پولیس نوشیروان علی، نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم ، امیر جماعت اسلامی نصر اللہ رندھاوا ، الخد مت فاونڈیشن پنجاب کے صدر رضوان خان، الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے صدرحامد اطہر ملک، زبیر صفدر اور دیگر نے خطاب کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ایس پی اسلام آباد پولیس نوشیروان علی نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے تحت پورے پاکستان میں بڑے پیمانے پرریلیف کا کام ہورہا ہے ، الخدمت فاونڈیشن کی سیلاب متاثرین کے لئے کی جانے والی خدمات قابل تحسین اور تقلید ہے، ہم اس موقع پر اسلام آباد کے مکینوں کا اس بڑی امداد پرشکریہ ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے رضاکاروں نے بہترین کام کیا۔ اسلام آباد کے عوام بھی دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنے عطیات جمع کروارہے ہیں،ملک بھر کی طر ح اسلام آباد کے شہری الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی جماعت اسلامی اور الخدمت کا خاصا ہے ،شہری بخوبی واقف ہیں کہ الخدمت کو دیے ہوئے عطیات حقیقی مستحقین تک ہی پہنچیں گے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کروڑں روپے سے زائد کا امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقون میں بھیج چکے ہیں  اور آج کا یہ کاروں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں میں روزانہ کی بنیاد پرسینکروں رضاکارشہریوں کی جانب سے جمع کیے گئے امدادی سامان کو سیلاب زدگان کی ضرورت کے مطابق الگ الگ پیکنگ کرتے ہیں جو ٹرکوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک روانہ کیاجاتا ہے ۔

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی قیادت نے معمول کی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں ہمار ے رضاکارمنظم اندازمیں برسرزمین اربوں روپے مالیت سے متاثرین کی خدمت کررہے ہیں، ہزاروں رضاکار متاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی، ادویات اور خیموں کی بروقت فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔

حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک کے چاروں صوبوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں کام کر رہی ہے اور متاثرین کو بڑے پیمانے پرپکا پکایا کھانا، پینے کا صاف پانی، خشک راشن، خیمے اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، انھوں نے کہا الخدمت ملک گیر تنظیم ہے اور اس کے ہزار وں رضاکار ریسکیو اور ریلیف کے کام میں مصروف ہیں۔