نورمقدم قتل کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیپر بکس کی تیاری کا حکم

298

اسلام آ باد: نورمقدم قتل کیس میں سزا کے خلاف مجرموں کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپر بکس کی تیاری کا حکم دے دیا۔

 بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی ہے۔

 سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے وکیل مقرر کیا ہے یا نہیں؟۔ جسٹس عامر فارق نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی وکیل نہیں ہے تو پھر عدالت وکیل دے گی۔

 عدالت کو بتایا گیا کہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے اپنا وکیل مقرر کردیا ہے۔ عدالت نے پیپر بکس کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔