ستمبر،اکتوبراہم ،سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے،شیخ رشید

302

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ستمبراکتوبراہم مہینے ہیں،سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 70وزراء،240کا ڈالر،4000من آٹا،غریب کی مزیدبربادی ہے۔بجلی کابل،بچوں کی فیس اورمکان کے کرائے کے بعدچولہا نہیں جلتا۔انہوںنے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کے بغیراضافہ نہیں ہوسکتا۔ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم اورنہ وزیرخارجہ شریک ہوئے۔ستمبراکتوبراہم مہینے ہیں،سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔