دادو: پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں کی جانب سے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2 اعشاریہ 4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا گیا، بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔
گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ ایسٹیشن محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی، پاک فوج اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو ِاس کام پر لگایا گیا، علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ منچھر جھیل سے خارج ہونے والا سیلابی ریلا دادو کا رنگ بند عبور کر کے آبادی کی جانب بڑھنے کے باعث 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کو خطرہ تھا۔
؎