سیلاب زدگان کے اداس چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے،ریلیف کیمپ میں شادی کی وڈیووائرل

394

حیدر آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ اس وقت خوشیوں میں تبدیل ہوگیا جب کیمپ میں شادی کی شہنائیاں گونج اٹھیں۔

ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب میں اپنا سب کچھ گنوانے والے سیلاب متاثرین نے بے گھر ہونے کے باوجود امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔حیدرآباد میں سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں ہونے والی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://twitter.com/AsgharNarejoo/status/1568310477024804865?s=20&t=Cu6SFNTHhg3pAF8ozuzeXg

  خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج کے ریلیف کیمپ میں  شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ریلیف کیمپ میں شادی کا اسٹیج بھی سجا اور رسمیں بھی ہوئیں۔

سیلاب متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے اور نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔ ریلیف کیمپ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کرسکیں گے۔